اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات پراثر انداز نہیں ہوگي۔ محمد جواد ظریف نے ویانا پنہچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کا ایٹمی مذاکرات پر کوئي اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے لئے مشترکہ متن کی تدوین کا کام مذاکرات کے اسی مرحلے میں شروع ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں تمام مسائل کا جائزہ لیا جائے گا تا کہ فریقین کے نظریات ایک دوسرے کے قریب آجائیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم وزیر خارجہ کی سربراہی میں آج ویانا پہنچی ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج رات یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کی جانب سے دئے جانے والے عشائيے میں شرکت کریں گے۔ اس عشائيے میں دونوں رہنما ماہرین کے مذاکرات کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور کل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے محوری مسائل کا تعین بھی کریں گے۔ ویانا میں منگل اور بدھ کو مذاکرات ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲